لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

بسمہ معروف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 سے باہر

لاہور(نیوزڈیسک)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف انجری کے باعث آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 سے باہر ہوگئی ہیں۔ ایونٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ جمعہ کو کینبرا میں کھیلا گیا۔ میچ میں انگلینڈ نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔پی سی بی نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے۔ ناہیدہ خان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔ بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔بسمہ معروف ہفتہ کو پاکستان ویمنز اسکواڈ کے ہمراہ سڈنی روانہ ہوں گی جہاں کرکٹ آسٹریلیا کےآرتھوپیڈک سرجن ان کی سرجری کریں گے۔انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف نے 4 رنز اسکور کیے تھے۔ میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں 116رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ایونٹ کےسیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو جنوبی افریقہ اور پھر تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب جم ٹریننگ کے سبب انجریز کا شکار حسن علی کی فٹنس اور ان کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے۔قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے اپنے دور کو ... تفصیل

سوات (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو راشن دینے کیلئے سوات پہنچ گئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اْن کی کوشش ہے کہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن وہ خود ... تفصیل

سڈنی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے کر انٹر نیشنل لیگز کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ پر فوکس کرنے والے سینئر بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر پربرس پڑے ۔وقا یونس ... تفصیل