اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

ویمنز ٹی ٹونٹی کپ ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان معرکہ یکم مارچ کو ہوگا

سڈنی(نیوزڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں یکم مارچ بروز اتوار کو سڈنی کے شوگراﺅنڈ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی،گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم ایونٹ میں تاحال کھیلے گئے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔دوسری طرف قومی خواتین کرکٹ ٹیم تاحال ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے ایک میں اسے کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم سے میچ کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو قدرے کمزور حریف تھائی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔دوسری طرف جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف کامیابی کی صورت میں براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان گذشتہ سال کھیلی گئی پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی تھی،سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے جیتا تھا۔گذشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 33 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلنے والی عالیہ ریاض پرامید ہیں کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تجربہ کار آلراﺅنڈر عالیہ ریاض کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی مگر وہ پرعزم ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹیم کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھا جاسکے گا۔عالیہ ریاض نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ نے گذشتہ سال جنوبی افریقہ کو ان کے ہوم گراﺅنڈ پر کھیلی گئی سیریز میں ٹف ٹائم دیا تھا، لہٰذا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے میدان میں اترتے وقت پراعتماد ہوگی۔تجربہ کار آلراﺅنڈر نے کہا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں وہ بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے ہے میری رائے میں پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز ہونے چاہئیں،پی ایس ایل کا معیار بڑا شاندار رہا ہے، پی ایس ایل فائیو بالروں کے لیے ٹف رہی ہے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فائونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ... تفصیل