لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میں نمبر ون بھارت کو وائٹ واش کر دیا

کرائسٹ چرچ (نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کی ورلڈ نمبر ون ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں چتیشور پجارا اور ہنوما وہاڑی کی نصف سنچریوں کی بدولت 242 رنز اسکور کیے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز پر آﺅٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 7 رنز کی سبقت ملی لیکن دوسری اننگز میں بھارتی بلے باز کیوی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چتیشور پجارا 24 اور ویرات کوہلی 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کر کے آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں بھی دو درجے ترقی کے بعد کیویز تیسرے نمبر پر آگئے۔

مزید خبر یں

لاہور( نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ٹیم کے معاملات میں مجھ سے رائے لی جاتی ہے لیکن حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق ہی کرتے ہیں۔،ماضی میں بھی بطور کھلاڑی اور کوچ آئی سی سی ورلڈکپ میں یہی کوشش رہی ... تفصیل

دبئی (نیوزڈیسک)ساتویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کا برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منتظمین کے مطابق ورلڈکپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ ... تفصیل

لندن (نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے، سائنس دان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر ... تفصیل