اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ‘ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، بارش کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنی بیٹنگ کا آغاز نہ کرسکی،مسلسل بارش اورآﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سورنارائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حریف ٹیم کی اوپنرز نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے 93 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ نتاکن چنتم نے 56 اور نتایا بوچھاتم نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے بالترتیب 10 اور 8 چوکے لگائے۔دونوں کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہونے کے بعد چانیدا سوتھیروانگ اور ناناپت نے 20،20 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 150 تک پہنچایا۔ ناناپت 20 اور اونیچھا 2 رنز بناکر کریز پر موجود رہیں۔تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔پاکستان کی ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور انعم امین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے ہے میری رائے میں پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز ہونے چاہئیں،پی ایس ایل کا معیار بڑا شاندار رہا ہے، پی ایس ایل فائیو بالروں کے لیے ٹف رہی ہے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فائونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ... تفصیل