اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

سکندر رضا، عابد علی اورسلمان علی آغاا یچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیرملکی کرکٹر سکندر رضا سمیت قومی کرکٹر عابد علی اور نوجوان آلراونڈرسلمان علی آغا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑی بطور متبادل کرکٹرز لیگ کا حصہ بنے ہیں۔زمباوے کے آلراونڈر سکندر رضا(سلور کٹیگری) پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب دائیں ہاتھ کے بلے باز عابد علی اور سلمان علی آغالیگ کے ناک آوٹ مرحلے کے لیے لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے،متبادل کی حیثیت سے تینوں کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔33 سالہ سکندر رضا،پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ڈیرن سیمی کے بعد دوسرے غیرملکی کرکٹر ہوں گے۔پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 17 مارچ کو ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔اس سے قبل آلراو¿نڈر حماد اعظم نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔ لاہور قلندرزاور کراچی کنگز کے درمیان ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل منگل کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو دستبرداری کی آپشن دئیے جانے کے بعد لیام لیونگ اسٹون، ٹام بنٹن، لوئس گریگری، لیام ڈاسن اور کارلوس بریتھ ویٹ وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ گذشتہ شب کرس لِین، ڈیوڈ ویزےاور سیکوگے پرسنا نے بھی وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے ہے میری رائے میں پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز ہونے چاہئیں،پی ایس ایل کا معیار بڑا شاندار رہا ہے، پی ایس ایل فائیو بالروں کے لیے ٹف رہی ہے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فائونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ... تفصیل