لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

پاکستان سپر لیگ ، بلے بازوں کا پلڑا بھاری رہا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پہلی مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ میں اب تک کھیلے گئے زیادہ تر میچز میں بلے بازوں کا پلڑا بھاری رہا تاہم کچھ گیند بازوں کی جانب سے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں اب صرف تین ہی میچز باقی رہ گئے ہیں،سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلا نمبر کراچی کنگز کے بابر اعظم کا ہے جنہوں نے 49.28 کی اوسط سے 345 رنز بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے تین نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔گزشتہ روز کی میچ وننگ سنچری کے باعث دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے کرس لن آگئے ہیں جنہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے ٹورنامنٹ میں 284 رنز بنالیے ہیں۔تیسرے نمبر پر قلندرز کے ’ببل مین‘ بین ڈنک ہیں جنہوں نے دو نصف سنچریوں کی مدد سے ٹورنامنٹ میں اب تک 266 رنز بنائے ہیں۔اس فہرست میں لاہورز قلندرز کے کرس لن گزشتہ روز کی سنچری کے باعث پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف سنچری کے دوران آٹھ چھکے اور 12 چوکے لگائے اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔کامران اکمل 101 رنز کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔،یہ اسکور انہوں نے 55 گیندوں پر چار چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بنایا تھا۔رائلی روسو فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے کوئٹہ ہی کے خلاف 44 گیندوں پر 100 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 6 چھکے اور 10 چوکے لگائے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکے بین ڈنک نے لگائے ہیں جنہوں نے پانچ میچز میں 23 مرتبہ گیند کو باو¿نڈری سے پار لگایا۔فہرست میں دوسرا نمبر کرس لن کا ہے جنہوں نے 16 چھکے لگائے جبکہ شرجیل خان بھی 16 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس مرتبہ پی ایس ایل میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے تاہم ان کے بولر محمد حسنین نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لے رکھی ہیں۔حسنین نے15 وکٹٰں لی ہیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی نہ دلاسکے۔فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کا ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 13 وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے نمبر پر پشاور زلمی کے فاسٹ بولر اور کپتان وہاب ریاض ہیں جنہوں نے 11 وکٹیں حاصل کی ہیں۔پی ایس ایل فائیو میں اب تک سب سے زیادہ کیچز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر محمد نواز نے پکڑے ہیں۔نواز نو میچز میں آٹھ کیچز پکڑے ہیں،فہرست میں دوسرا نمبر پشاور زلمی کے ٹام بینٹن کا ہے جنہوں نے سات میچز میں سات کیچز پکڑے۔فہرست میں تیسرا نمبر کراچی کنگز کے جیمز ونس کا ہے جنہوں نے پانچ میچز میں چھ کیچز بٹورے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب جم ٹریننگ کے سبب انجریز کا شکار حسن علی کی فٹنس اور ان کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے۔قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے اپنے دور کو ... تفصیل

سوات (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو راشن دینے کیلئے سوات پہنچ گئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اْن کی کوشش ہے کہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن وہ خود ... تفصیل

سڈنی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے کر انٹر نیشنل لیگز کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ پر فوکس کرنے والے سینئر بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر پربرس پڑے ۔وقا یونس ... تفصیل