اسلام آباداحتساب عدالت نے فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا
ایل پی جی کی قیمت میں 39روپے فی کلوگرام کمی،مارچ کیلئے 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1067.39روپے مقرر
نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کیلئے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دیدی
چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمن انتقال کر گئے
کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1865ہوگئی ،25افراد جاں بحق …58صحت یاب ہوگئے
تازہ تر ین

وزارت بین الصوبائی رابطہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران سے لاکھوں روپے کے اضافی الاﺅنسز واپس لینے میں ناکام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارت بین الصوبائی رابطہ کئی ماہ گزرنے اور عدالتی احکامات کے باوجود پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسران سے لاکھوں روپے کے اضافی الاﺅنسز واپس لینے میں ناکام ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے آڈٹ و اکاونٹس افسران کو 20فیصد اضافی الاﺅنس دینے کے پی ایس بی کے فیصلے کیخلاف نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) نے گزشتہ سال جون میں حکم جاری کیا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے شعبہ آڈٹ و اکاونٹس افسران کو 20فیصد اضافی الاﺅنس دینے کا عمل فوری طور پر بند کرنے سمیت ان افسران کو قومی خزانہ سے 2014سے لیکرسال2019تک دیئے جانیوالے اضافی الاﺅنسز کو بھی واپس لیا جائے تاہم پی ایس بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ایما پر معاملے کو دبا دیا اور تاحال غیر قانونی طور پر قومی خزانہ سے لاکھوں کے الاونسز کی ری کوری بھی نہیں کروائی جا سکی۔ان افسران میں شیخ اسماعیل ، وجے کمار، عطا اللہ ، محمد عثمان ، عبد المجید، رفیق احمد پیرزادہ ، راجہ غضنفرسمیت دیگر افسران شامل ہیں۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان اعظم ڈار نے بتایا کہ پی ایس بی کے آڈٹ اور اکاونٹس کے عملے کواضافی الاونسز دینے کا فیصلہ سال2014میں پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ اقدامات کر رہا ہے اور طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے ہے میری رائے میں پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز ہونے چاہئیں،پی ایس ایل کا معیار بڑا شاندار رہا ہے، پی ایس ایل فائیو بالروں کے لیے ٹف رہی ہے ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فائونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ... تفصیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم عمران خان کے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپتان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ... تفصیل