لاہور ہائیکورٹ : جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کا کورونا وائرس کے باعث رہا قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد4000 سے متجاوز، پنجاب کے کیسز 2000 سے بڑھ گئے
طالبان نے قیدیوں کے تبادلے پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کردیے
ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور شریف برادران کی شوگر ملز سے ریکارڈ طلب کرلیا
سپریم کورٹ کا تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر دو ہفتوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم
گندم بحران: وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا
دنیا بھر میں کورونا کے مریض 13 لاکھ کے قریب، ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد
تازہ تر ین

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ہونے کے بعد ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز اسپورٹس نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ایونٹس کا سلسلہ معطل کردیا ۔ذرائع کے مطابق ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ، ایشین مینز اسنوکر چمپئن شپ اور ایشین سکس ریڈ چمئن شپ کو ملتوی کردیا گیا ہے، یہ تینوں ایونٹ 27 مارچ سے دوحا میں کھیلے جانے تھے۔ایونٹ میں پاکستان سمیت 20 ملکوں کے کیوئسٹس نے شرکت کرنا تھی ، پاکستان ایشین ٹیم چمپئن شپ کا دفاعی چمپئن بھی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی اعلان کیا کہ 21 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والا پروفیشنل باکسنگ ایونٹ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ایونٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر سمیت پاکستانی اور غیر ملکی پروفیشنل باکسرز کی شرکت متوقع تھی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے بھی حالات بہتر ہونے تک تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی مزید احکامات تک اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور ملک میں جاری بی ڈویڑن فٹبال لیگ کو بھی روک دیا گیا ،فیڈریشن کی جانب سے لیگ کے بقیہ میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب 24 جولائی سے جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کا انعقاد بھی مشکل نظر آنے لگا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز 2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیمز دیکھنے سےزیادہ اولمپکس گیمز ملتوی ہونا بہتر ہے۔کورونا کے خدشات کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ 2020 بھی ملتوی کردی گئی ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا تاہم کورونا کے باعث ٹورنامنٹ کو 15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا اور صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں ایونٹ کا آغاز 16 اپریل سے ہو گا۔اس کے علاوہ یورپی فٹبال لیگ یوئیفا چیمپیئنز لیگ اور امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) لیگ نے بھی کورونا وائرس کے باعث تاحکم ثانی مقابلے منسوخ کردیے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب جم ٹریننگ کے سبب انجریز کا شکار حسن علی کی فٹنس اور ان کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے۔قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ نے اپنے دور کو ... تفصیل

سوات (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو راشن دینے کیلئے سوات پہنچ گئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اْن کی کوشش ہے کہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن وہ خود ... تفصیل

سڈنی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے کر انٹر نیشنل لیگز کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ پر فوکس کرنے والے سینئر بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر پربرس پڑے ۔وقا یونس ... تفصیل