پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

سابق انٹرنیشنل کرکٹر ماجد حق کورونا وائرس کا شکار

ڈبلن (نیوزڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ماجد حق عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔کورونا وائرس دنیا کے 185 ممالک کے دو لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ کر چکا ہے ، ان افراد میں سیاستدانوں اور فلمی شخصیات سمیت کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنےوالے افراد بھی شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز میں بھی کورونا وائرس کا شبہہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم انھوں نے برطانیہ پہنچ کر کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی تردید کر دی تھی اس کے علاوہ پی ایس ایل کے دوران ہی پشاور زلمی کے کوچ منتخب ہونے والے ڈیرن سیمی نے وطن واپسی پر آئسولیشن اختیار کر لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے کورونا وائرس نہیں لیکن احتیاطی طور پر 14 روز کے لیے آئسولیش میں جا رہا ہوں۔اب اطلاعات ہیں کہ اسکاٹ لینڈ کے سابق کرکٹر ماجد حق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے لیے 54 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے ماجد حق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن امید ہےآج جلد گھر آ جاﺅں گا۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی ب کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان میں کسی کرکٹ سرگرمی کیلئے این او سی نہیں دیا جائے گا۔ بورڈ کی جانب ... تفصیل

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے بنگلادیشی بورڈ کی مالی حالت دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض امید نہ چھوڑیں اس بیماری کا علاج ہے۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر وڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس وبا ... تفصیل