میونخ (نیوزڈیسک )بائرن میونخ کلب کے فٹ بالرز نے اسٹاف کی مدد کے لیے اپنی تنخواہوں میں 20فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد کلب کے اخراجات کم کرنے لیے انتظامی امور میں خدمات دینے والوں کو ملازمت سے فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔بائرن میونخ کلب کے سالانہ اخراجات 308ملین یورو کے لگ بھگ ہیں جس میں ایک بڑا حصہ فٹ بالرز کے معاہدوں کی فیس کی مد میں ادا کیا جاتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے میں شامل فٹ بالرز نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 20فیصد کٹوتی کر دی جائے اور کسی ملازم کو فارغ نہ کیا جائے۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل