پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708ہوگئی
نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم
پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا
پاکستان کا افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے 40 ہلاکتیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2709 ہوگئی
حکومت کا ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم کامعاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کیلئے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان
کورونا سے پاکستان کا2500ارب کا نقصان، ایک کروڑ 85لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے
تازہ تر ین

کورونا وائرس ،لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسٹار فٹبالرز بھی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سامنے آرہے ہیں، اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی بھی پیچھے نہیں رہے، ان کی جانب سے دی جانے والی ایک ملین یوروز کی رقم بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں خرچ کی جائے گی۔پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے، ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔ اس کے ساتھ لزبن پرتگال میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ لسبون ہسپتال انتظامیہ کے مطابق رونالڈو کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم سے ہسپتال کیلئے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین، انفیوڑن پمپس اور سرنجز لی گئی ہیں جس کے لیے رونالڈو کے شکر گزار ہیں۔دوسری جانب سینٹو اسپتال کونسل کے صدر باربوسا کا کہنا تھا کہ ہم تہہ دل سے رونالڈو کے اس کار خیر میں قدم بڑھانے پر مشکور ہیں، یہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کافی مددگار ہے جس کی ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی ب کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر رمضان میں کسی کرکٹ سرگرمی کیلئے این او سی نہیں دیا جائے گا۔ بورڈ کی جانب ... تفصیل

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے بنگلادیشی بورڈ کی مالی حالت دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ... تفصیل

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض امید نہ چھوڑیں اس بیماری کا علاج ہے۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر وڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس وبا ... تفصیل