حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا وائرس،علیم ڈار کی بیروزگار افراد کو اپنے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش

لاہور (نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کورونا وائرس کے سبب بیروزگار ہونے والے افراد کو اپنے ریسٹورنٹ میں مفت کھانے کی پیشکش کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور انٹرنیشنل امپائر نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب اپنے ریسٹورنٹ میں بیروزگاروں کو مفت کھانا کھلانے کا اعلان کیا ہے۔ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی آ چکے ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آفت سے محفوط رکھے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں ہدایات جاری کر چکی ہیں اور جب تک ہم لوگوں کی سپورٹ اس میں شامل نہیں ہو گی اس وقت حکومتیں اس میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔لگاتار تین مرتبہ سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے عوام سے درخواست کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔علیم ڈار نے کہا کہ اس وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور بے روزگار افراد کے لیے میری طرف سے پیشکش ہے کہ وہ پی آئی اے روڈ پر واقع میرے ریسٹورنٹ ‘ڈار جلیٹو’ میں آ کر وہاں مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں سمیت پوری دنیا کو اس وائرس سے محفوظ رکھے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل