حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پی ایس ایل میں شامل کرکٹرز نے اپنے ممالک پہنچ کر خود کو تنہاکرلیا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کرکٹرز نے اپنے ممالک پہنچ کر خود کو تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کو پہلے محدود کیا گیا اور پھر منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی و غیر ملکی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو سب کے سب منفی آئے۔پی ایس ایل میں شامل بہت سے غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے وطن پہنچ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے۔کورونا وائرس کے سبب کرکٹرز اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنی سرگرمیاں اور تبصرے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے لا رہی ہیں۔چند روز قبل پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگا ہ کیا تھا کہ انہوں نے خود کو سینٹ لوشیا میں تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور 18 روز بعد ہی گھر والوں سے ملاقات کریں گے۔اب پی ایس ایل ہی میں شامل دیگر غیر ملکی کرکٹرز نیبھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حالات اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے۔لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے بعد قرنطینہ میں 9 روز ہو چکے ہیں، موجودہ صورتحال اب سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کولن منرو، کرس لین اور ڈیل اسٹین بھی تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بلے باز اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر بھی پاکستان سے جانے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔آسٹریلوی کرکٹرکرس لین قرنطینہ کے دوران آن لائن کوچنگ میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل