حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وقار یونس کا اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال کو خراج تحسین

سڈنی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال کو کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے فریال کی ماسک اور کورونا سے بچاؤ کیلئے فراہم کیا گیا طبی یونیفارم پہنے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔وقار یونس نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ فریال کو ہسپتال جاتا دیکھ کر ڈر گیا تھا تاہم واپس آتا دیکھ کرسکون ہوا۔انہوں نے لکھا کہ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میری بیوی ہیرو ہے، وقار یونس نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر فریال فرض کی ادائیگی ایسے ہی نبھاتی رہو۔وقار یونس کے ٹوئٹ پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی ردعمل دیا اور لکھا کہ بھابھی محبت ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ ان کے شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کی از خود تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل