حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل سمیت چار لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی گئی

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگ میں شرکت کے سلسلے میں این او سی حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی جس کی بدولت اب وہ چار بین الاقوامی لیگز میں شرکت کرسکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے 57ویں اجلاس کے بعد اس پالیسی کی منظوری دی گئی جس کی بدولت اب پاکستانی کرکٹرز پی ایس ایل سمیت 4بین الاقوامی لیگز میں شرکت کر سکیں گے۔پالیسی کے تحت کھلاڑی کی جانب سے این او سی کی درخواست پر ابتدائی کارروائی شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ یا ٹیم مینجمنٹ کو کرنی ہو گی اس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کھلاڑی کے ورک لوڈ سمیت تمام امور کا جائزہ لے کر درخواست کا جائزہ لیں گے۔بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ یا ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ممنظوری کے باوجود بھی درخواست کی حتمی منظوری کا اختیار دنیا بھر کے بورڈز کی طرح پی سی بی چیف ایگزیکٹو کے پاس ہو گا۔ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بھی این او سی کی منظوری کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کرنا ہو گا اور ایسوسی ایشنز کی منظوری کے بعد ہی یہ اس درخواست کو مزید کارروائی کے لیے بالترتیب کرکٹ آپریشنز اور چیف ایگزیکٹو کے پاس بھیجا جائے گا۔بورڈ نے اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی بورڈ نے این او سی کے حصول کے لیے شرائط عائد کردی ہیں۔پی سی بی کے مطابق این او سی حصول مذکورہ کھلاڑیوں کو قومی ون ڈے اور ٹی20 ٹورنامنٹس کے لیے دستیابی لازمی ظاہر کرنا ہو گی۔آئی سی سی قوانین کے تحت ریٹائر یا کرکٹ کی سرگرمیوں میں غیرسرگرم کھلاڑیوں کو بھی غیرملکی لیگز میں شرکت کے لیے پی سی بی کا این او سی درکار ہو گا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اس پالیسی کو جامع اور متوازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سمیت ان کی قومی اور بین الاقوامی مصروفیات کو ترجیح دی لیکن اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو اضافی کمائی اور دنیا بھر میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی فراہم کیا تاہم پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کے خدشے یا قومی و بین الاقوامی مصوروفیات کے پیش نظر بورڈ کو این او سی منسوخی کا مکمل اختیار ہو گا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل