حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

میں نے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہ کر بھی بہت لطف اٹھایا, ڈیل اسٹین

جوہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولرڈیل اسٹین نے کہاہے کہ میں نے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہ کر بھی بہت لطف اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیل اسٹین نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کا اعزاز پایا۔انھوں نے انسٹاگرام لائیو چیٹ میں انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن سے بات چیت میں کہا کہ زیادہ تر وقت ہوٹل میں گزارنے کے باوجود میں پاکستان میں بہت لطف اندوز ہوا، مجھے وہاں سے آئے ہوئے 2 ہفتے ہوچکے ہیں، اس حقیقت کے باوجود کہ ایک طرح سے ہم وہاں پر ہوٹل تک محدود تھے پھر بھی مجھے پی ایس ایل کھیلنے میں کافی لطف آیا، ہم باہر گھومنے نہیں جاسکے، پی سی بی اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ کچھ غلط نہ ہو، ویسے بھی آپ وہ شخص نہیں بننا چاہتے جو باہر جاتا، کچھ ہوتا توپاکستان میں تمام کرکٹ رک جاتی، میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے سوئمنگ پول تک جاتا، مگر مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں تھا البتہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے مجھے قرنطینہ میں 6 ہفتے ہوچکے ہیں۔ڈیل اسٹین کو پاکستان میں سرد موسم کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ہوئی، انھوں نے کہاکہ مجھ سے ایک غلطی ہوئی کہ پاکستان جانے سے قبل میں نے وہاں کے موسم سے متعلق معلومات نہیں لیں، میں نے کبھی اتنی سردی نہیں دیکھی، میں 90 فیصد وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوڈی پہنے رہتا کیونکہ اپنے ساتھ گرم کپڑے نہیں لایا تھا۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اچانک ہماری واپسی کا فیصلہ ہوا، اگلے دن میچ تھا مگر اس سے قبل ہی میں اپنے گھر واپس بھی پہنچ چکا تھا، میں اس انداز میں وہاں سے واپس نہیں آنا چاہتا تھا مگر جس قسم کی صورتحال تھی اس میں جہاز پر سوار ہونا ہی زیادہ بہتر رہا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل