حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کم عمر مداح کے تعریفی پیغام نے بابر اعظم کا دل جیت لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ نو عمر آسکر نے ایک پیار بھرا پیغام لکھ کر بابر اعظم سے محبت کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔5 سالہ آسکر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس نے صارفین کا دل تو جیتا ہی ساتھ ہی بابر اعظم کا دل بھی موہ لیا۔انگلش کائونٹی سمرسیٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ سے آسکر کے ہاتھ سے لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا گیا جس میں آسکر کی وہ تصویر بھی چسپاں تھی جس میں بابر اعظم نے اپنے نوعمر مداح کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔بابر اعظم کے نوعمر مداح نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اْن کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ 25 سال کے ہیں۔آسکر نے لکھا کہ وہ پچھلے سال پائوں کے آپریشن کے بعد اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملے تھے، انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم انتہائی ملنساری سے ملے۔بار اعظم کی تعریف کرتے ہوئے نوعمر مداح کا کہنا تھا کہ وہ T20 کے بہترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھے شاٹس کھیلتے ہیں۔بابر اعظم نے اس خوبصورت پیغام کا جواب دیتے ہوئے آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ راک اسٹار میں بھی آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم نے نوعمر مداح کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ دل لگا کر پڑھائی کرے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم رواں سال بھی انگلش کائونٹی سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے، اسٹار بیٹسمین پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل سمر سیٹ کی جانب سے ٹی ٹوینٹی اور فور ڈے میچز کھیلیں گے۔سمر سیٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد بابر اعظم ایک بار پھر سمرسیٹ کائونٹی کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل