حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کھلاڑیوں اور عوام کو کرونا وائرس کی وباء کو سنجیدگی سے لینا چاہئے، قومی آرچری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی آرچری کوچ عمران خان نے کہاہے کہ کھلاڑیوں اور عوام کو کرونا وائرس کی وباء کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی وباء پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور یہ وباء دن بدن بڑھتی جارہی ہے، اور اس کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی تدبیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ عمران خان نے کہاکہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور عوام اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو کرونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں، انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے وہ گھروں میں ہی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں پریکٹس کرسکیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیر اندازی کا کھیل بہت پرانا اور اسلامی کھیل ہے پاکستان میں اس کھیل کی ترقی کے لئے پاکستان آرچری فیڈریشن صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن اور سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کی بے پناہ کوششیں ہیں، ملک میں آرچری کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے ملک بھر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باوجود فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرواتی ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی تک آرچری فیڈریشن کو حکومت کی جانب سے کوئی گرانٹ نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کی ہے کہ دوسروں کھیلوں کی طرح آرچری فیڈریشن کو بھی فنڈز جاری کئے جائیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل