حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

وقار یونس کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر عامر اور وہاب پر شدید تنقید

waqar younus

سڈنی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے کر انٹر نیشنل لیگز کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ پر فوکس کرنے والے سینئر بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر پربرس پڑے ۔وقا یونس نے کہاکہ کرکٹرز نے کبھی فیصلہ نہیں کیا کہ یہ میچ ہمارا آخری میچ ہے، اس کے بعد جب بورڈ نکالتا ہے تو ہم روتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں کو بھی کھلے ذہن کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہاب اور عامر نے اپنا فیصلہ کرتے وقت سوشل میڈیا سہارا لیا اور بورڈ کو بتانے کی بھی زحمت نہیں کی، اس قسم کے فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے، وہاب اور عامر کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے مشکل دورے سے قبل ہم نوجوان بولرز کی جانب گئے۔انہوں نے کہاکہ وہاب اور عامر آسٹریلیا کے دورے سے چند دن قبل ہمیں دھوکا دے گئے جس کے بعد ہمارے پاس نوجوان ہی چوائس تھے، موسیٰ اور نسیم ابتداء میں ناکام رہے لیکن نسیم نے پاکستان آکر میچ جتوائے۔ انہوں نے کہا کہ میرے آنے سے قبل عامر ٹیسٹ چھوڑ چکے تھے تاہم میں اس بات پر اسی لیے تنقید کررہا ہوں کہ اہم ٹور سے پہلے ریٹائر ہوجانے اور مڈل سیکس کے لیے 4 روزہ میچ کھیلنا کسی بھی طرح اچھی روایت نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں بولروں کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے باوجود اس بات کی حمایت کی کہ انہیں محدود اوورز کی کرکٹ جاری رکھنی چاہیے اور موقع بھی دیا جانا چاہیے، پی ایس ایل سے ہمیں دلبر حسین جیسا بولر ملا ہے اور مجھے اس سے بھی امید ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل