حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو وزڈن نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا

لندن (نیوزڈیسک)انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنوانے والے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو وزڈن نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ کی بائبل قرار دیے جانے والے وزڈن کرکٹر الماناک نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا،انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو مردوں کا سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا جو گزشتہ 3 سال سے مستقل یہ اعزاز اپنے نام کرتے آرہے تھے۔وزڈن نے آسٹریلین کرکٹر ایلیس پیری کو خواتین کی بہترین کرکٹر قرار دیا۔بین اسٹوکس نے 2019 ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنوایا تھا ، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں بھی بہترین کھیل پیش کیا تھا،اسٹوکس نے خصوصی طور پر ہیڈنگلے میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میں 48 اور 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ کی یادگار فتح کا سے ہمکنار کرایا تھا۔یاد رہے کہ بین اسٹوکس کو آئی سی سی ایوارڈز میں بھی سال کے بہترین کرکٹر کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کا حقدار بھی قرار دیا گیا تھا۔وزدن الماناک نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ چمپئن بنوانے کے بعد ہیڈنگلے ٹیسٹ میں دو بہترین اننگز کھیلیں جس کی بدولت وہ ویرات کوہلی کی 3 سال سے قائم اجارہ داری کے خاتمے میں قائم رہے۔ایلس پیری کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر کے ساتھ ساتھ جوفرا آرچر، پیٹ کمنز، سائمن ہارپر اور مارنس لبوشین کے ہمراہ سال کے پانچ بہترین کرکٹر کی فہرست کا حصہ بھی بنایا گیا۔وہ یہ دہرا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی جبکہ کین ولیمسن، ویرات کوہلی اور کمار سنگاکار کے بعد مجموعی طور پر چوتھی کرکٹر ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل