حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش منسوخ

سڈنی /ڈھاکہ(نیوزڈیسک) جون میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز منسوخ کردی گئی ہے۔آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے باہمی طور پر ٹیسٹ سیریز کی منسوخی کا فیصلہ کیا،میچز کے لئے نئی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری نے سیریز کی منسوخی کو دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے مایوس کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی جس کے بعد سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹس نے بھی سیریز کی منسوخی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل