حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سابق کرکٹر جاوید میانداد پرائیوٹ اسکول مالکان پر برہم

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے عہد کے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد نے نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد ڈسکائونٹ کے حوالے سے پرائیوٹ اسکول مالکان کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پوری دنیا ایک مشکل وقت کا شکار ہے، اور ان پرائیویٹ اسکولوں نے اتنا پیسا کمالیا ہے اسکے باوجود انہیں بیس فیصد رعایت دینے پر اعتراض ہے، اتنا پیسا کمانے کے باوجود یہ اب بھی لوگوں کی حالت پر رحم کھانے کو تیار نہیں۔ ایک بیان میں عہد ساز بیٹسمین نے کہا کہ جب پوری دنیا ایک مشکل وقت کا شکار ہے، اور ان پرائیویٹ اسکولوں نے اتنا پیسا کمالیا ہے اسکے باوجود انہیں بیس فیصد رعایت دینے پر اعتراض ہے، اتنا پیسا کمانے کے باوجود یہ اب بھی لوگوں کی حالت پر رحم کھانے کو تیار نہیں حالانکہ انہیں بیس فیصد فیس بھی والدین سے نہیں لینا چاہیے، ان کا کیا جارہا ہے، انہوں نے اس ملک سے بے پناہ فائدہ اٹھایا، کروڑوں کمائے ہیں، جبکہ لوگ بیچارے پریشان ہیں، ان کے پاس کھانے تک کو نہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی تعلیم کو فروخت نہیں کیا جاتا، پڑھانے کے کوئی پیسے نہیں لیے جاتے، ہمارے بچپن میں محلے میں لوگ مفت ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے، ہمارے بزرگ بچوں کو مفت پڑھاتے تھے۔جاوید میانداد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو صرف اسٹاف کی تنخواہ کے برابر رقم والدین سے لیکر باقی فیس ترک کردینا چاہیے، بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ یہ رقم بھی آپ کو خود دینا چاہیے،آپ نے اتنا کمالیا کچھ تو لوگوں کا خیال کریں،یہ چند ماہ کی بات ہے اس پر بھی آپ لوگوں کو نہیں چھوڑ رہے جوکہ پہلے ہی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان نجی اسکولوں کو ختم کرکے لوگوں کو اچھی تعلیم کا انتظام کرکے دیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل