حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کوئی میچ یا لیگ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں،فیفا

FIFA

زیورخ (نیوزڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر نے کورونا وائرس کی وجہ سے فٹبال میچز کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی لیگ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی اور ضروری نہیں۔ایک بیان میں فیفا کے صدر نے فیفا کے 211 ممبر ایسوسی ایشن کو کہا ہے کہ ایسا کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ ہماری پہلی ترجیح اور اصول لوگوں کی صحت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب اس پر عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ہر کسی کو پتا ہونا چاہیے کوئی بھی میچ، لیگ یا پھر کوئی بھی مقابلہ انسانی زندگی سے زیادہ ضروری نہیں۔ زبردستی میچز شروع کرانا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا۔ اگر حالات مکمل طور پر صحیح ہونے کے لئے انتظار کرنا پڑے تو ہمیں کرنا چاہیے، جو کہ خطرہ لینے سے بہتر ہے۔واضح رہے کورونا وائرس کے باعث فٹبال کے بڑے مقابلوں سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل