حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

مسلسل بائونسرز کرانے والے جیمز اینڈرسن کا سرکچل دینا چاہتا تھا ‘ سعید اجمل

Saeed Ajmal

لاہور(نیوزڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ مسلسل بائونسرز کرانے والے جیمز اینڈرسن کا سرکچل دینا چاہتا تھا اور اس کا اظہار کریز پر موجود ساتھی بیٹسمین ذوالقرنین حیدر سے کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ 2010کی ٹیسٹ سیریز کے ایجبسٹن ٹیسٹ میں نئی گیند لینے کے بعد انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے استفسار کیا تم بائونسرز کے لئے تیار ہو، جس پر میرا جواب تھا کہ انگلش نہیں سمجھتا، بہرحال یہ سوچ رہا تھا کہ انہوں نے ایک مذاق کیا ہے۔میں آخری نمبروں پر کھیلنے والا بلے باز ہوں،سیدھی گیندیں کرواتے ہوئے مجھے آئوٹ کرنے کی کوشش کرے گا لیکن پیسر نے بائونسرز کی بوچھاڑ کردی۔ سعید اجمل نے کہا کہ سات بار بچائو کے بعد میں کریس پر موجود اپنے ساتھی بلے باز ذوالقرنین حیدر کے پاس گیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ جی چاہتا ہے بلے کے ساتھ جیمز اینڈرسن کا سرکچل دوں۔ اس کے بعد میں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور بے خوف ہو کر کریز سے باہر نکل کر بائونسرز پر سٹروکس کھیلنا شروع کر دئیے اورکیریئر کی پہلی اور آخری نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوا ۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل