حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں سے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا اپنا حصہ شامل کرنے کی اپیل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تمام پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کووڈـ19 ریلیف فنڈ میں اپنا اپنا حصہ شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا یہ خاص پیغام پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے، آپ کے وزیراعظم نے کورونا سے جنگ لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کیلئے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ آپ کی مدد کوورنا کے خلاف جنگ لڑنے میں حصہ ہوگی، اس لیے یہی وقت ہے اس میں اپنا حصہ شامل کریں کیونکہ آپ کا عطیہ پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے میں کام آئے گا اور اس مشکل وقت میں بہت سے لوگوں کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے لکھا کہ ہم سب کو اپنے بھائیوں کا خیال رکھنا ہے چلیے ایک دوسرے کی مدد کریں۔بعدازاں انہوں نے ہیش ٹیگ میں واضح بھی کیا کہ پاکستانی پاکستانیوں کے لیے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل