حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کچھ ناممکن نہیں، لاہور میں برفباری ہوئی تھی،شعیب اختر کا گواسکر کو جواب

shoaib akhtar

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے کورونا فنڈنگ کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی تجویز پر سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا تھا جس پر راولپنڈی ایکسپریس نے انہیں جواب دیا۔شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 یا ایک روزہ میچز کی سیریز ہو جس سے کورونا فنڈ جمع کیا جائے۔بعد ازاں سینئر بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے شعیب اختر کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسی کسی سیریز کی ضرورت نہیں ہے۔بھارت کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے کہا کہ ہندوستان کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے اور اس سے کرکٹرز کی جان کو خطرہ لاحق ہو گا۔شعیب اختر کی تجویز پر بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر نے بھی اپنی طنزیہ رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارت اور پاکستان کی سیریز ہونے سے زیادہ امکانات تو لاہور میں برفباری کے ہیں، دونوں ممالک کی ٹیمیں ورلڈکپ اور آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ملیں گی لیکن دونوں ممالک کے درمیان اس وقت سیریز ہونا ممکن نہیں ہے۔بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کے ردِ عمل پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ان ہی انداز میں طنز سے بھرپور جوابی ٹوئٹ کیا۔شعیب اختر نی اپنی ٹوئٹ میں گزشتہ سال لاہور میں ہونے والی برفباری کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ سال لاہور میں برفباری ہوئی تھی، کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔اس سے قبل شعیب اختر نے بھارتی کھلاڑی کپل دیو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پیسوں کو ضرورت نہیں ہوگی لیکن اور لوگوں کو ہے یہی وجہ تھی کہ ان کے دماغ میں یہ تجویز آئی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل