حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے باعث دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ملتوی

Tour de france

پیرس (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس ملتوی کردی گئی۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹور ڈی فرانس اب 27 جون کی بجائے 29 اگست کو شروع اور 20 ستمبر کو ختم ہو گی۔ٹور ڈی فرانس کے منتظمین کی جانب سے ابھی تک نئی تاریخوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔تین ہفتوں پر مشتمل یہ سائیکل ریس 27جون کو فرانس کے شہر نیس سے شروع ہونی تھی اور 19 جولائی کو پیرس میں اختتام پذیر ہونی تھی۔خیال رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 15 ہزار 729 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن 11 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور عوامی اجتماعات پر پابندی بھی مئی کے وسط تک برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز، انڈین پریمیئر لیگ، اولمپکس، ومبلڈن اور دیگر اسپورٹس ایونٹس ملتوی ہوچکے ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل