حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کھلاڑیوں کوکرونا سے پریشانی کی نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،ریفری قومی فٹ بال

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی فٹ بال ریفری شوکت حسین راجپوت نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کوکرونا وائرس کی وباء کے باعث پریشانی کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کرونا وائرس کی وباء بہت خطرناک وائرس ہے جس سے بچنا بہت ضروری ہے اور اس سے بچنے کے لئے ہمیں احتیاطی تدبیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور عوام اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لئے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر کسی ضروری کام کے لئے گھر سے باہر جانا بھی ہو تو حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدبیر پر عمل کریں اور ماسک اور بار بار صابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کا کام ضرور کریں۔شوکت حسین راجپوت نے ہمیں سب کو کرونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ سے روک تھام کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے کیونکہ حفاظتی اقدامات کا مقصد عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی عوامی خدمات پر مبارکباد کے مستحق ہیں ان کی کاوشیں اور محنت ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے رنگ لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وبائ کے ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں پریکٹس کرسکی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل