حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

انگلش کرکٹر لیام لیونگ اسٹون نے کرکٹ کے معیار میں پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک) انگلش کرکٹر لیام لیونگ اسٹون نے کرکٹ کے معیار میں پی ایس ایل کو آئی پی ایل کے ہم پلہ قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کرکٹ کے معیار میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا، دونوں ہم پلہ ہیں،پڑوسی ملکوں میں کرکٹرز اور شائقین اس کھیل پر دل و جان چھڑکتے ہیں،یہ بات دنیا کی کسی اور لیگ میں نظر نہیں آتی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے وینیوز بھی دیکھنے کا موقع ملا جہاں عوام ایک عرصے سے کرکٹ ایکشن کو ترس رہے تھے، ملتان میں ماحول ناقابل یقین تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 30 ہزار کے قریب ہوگی مگر میرا اندازہ ہے کہ وہاں 50 ہزار شائقین موجود تھے،انھوں نے کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ ہر اسٹروک اور وکٹ پر شور مچانے کے ساتھ ایک ایک لمحے کا بھرپور لطف اٹھایا،میں نے ایسا جوش و خروش دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں۔آئندہ بھی پی ایس ایل میں شرکت کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دوں گا۔ یاد رہے کہ لیام لیونگ اسٹون ان 14 غیر ملکی کرکٹرز میں شامل تھے جو کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ اپریشن معطل ہونے کے خدشات محسوس کرتے ہوئے پی ایس ایل کا لیگ مرحلہ ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان سے روانہ ہوگئے تھے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل