حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

اولمپک گیمز آئندہ برس 24 جولائی سے ٹوکیو جاپان میں کھیلی جائینگی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اولمپک گیمز آئندہ برس 24 جولائی سے ٹوکیو جاپان میں کھیلی جائینگی۔ ارشد ندیم کے اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ یہ ارشد ندیم کے لئے بہت اچھا موقع ہے کہ اس کو تربیت کرنے کے لئے مزید ایک سال کا وقت مل گیا ہے اور اولمپک گیمز آئندہ برس 24 جولائی سے ٹوکیو جاپان میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی بہت خوش قسمتی ہے کہ اس کو بھرپور محنت کرنے کا ایک سنہری موقع ملا ہے اور پوری قوم کی دعائیں ہیں ان کے ساتھ ہیں، اکرم ساہی نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ارشد ندیم محنت کر کے جاپان کی سرزمین پر اولمپک گیمز میں پاکستان کا پرچم لہرائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء سے قبل میں خود ارشد ندیم کے لئے لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کے دوران اس کی تربیت کا جائزہ لیتا رہا ہوں اور اس دوران ارشد ندیم اپنی تھرو کی کارگردگی کو بہتر بنا رہا تھا لیکن کرونا وائرس کے باعث اس کو گھر تک محدود ہونا پڑا، انہوں نے کہا کہ وباء تو کسی کے بس کی بات نہیں بلکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر کرم نوازی فرمائے، کوچز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کا قومی کوچ سید فیاض حسین بخاری بھی کسی سے کم نہیں بلکہ ان کی زیرنگرانی ارشد ندیم نے گذشتہ برس نیپال میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں 29۔86 میٹر پر جیولین تھرو پھینک کر ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کرکے اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کیا اور ہماری کوشش ہے کہ وہ 90 میٹر تک تھرو کو بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ قومی کوچ سید فیاض حسین بخاری کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کوچ کی خدمات بھی حاصل کیں جائیں یا ارشد ندیم کو فن لینڈ تربیت کے لئے بھیجا جائے لیکن کرونا وائرس کے باعث تمام سرگرمیاں ترک کرنی پڑیں، اب ایک سال کا عرصہ مل گیا ہے اور دنیا میں کرونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی ارشد ندیم کے لئے غیر ملکی کوچ کو پاکستان بلایا جائے گا یا پھر اس کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے قبل ارشد ندیم چین میں تربیت کررہا تھا لیکن کرونا وائرس کی چین میں وباء پھیلنے سے وہ اپنی تربیت کو جاری نہ رکھ سکا اور ملک واپس آنا پڑا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل