حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ملک میں ہاکی کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت، سفارش اور پرچی کلچرل بند کیا جائے، رانا شاہد محمود

pakistan hockey team

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ہاکی کے سابق کھلاڑی رانا شاہد محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، سفارش اور پرچی کلچرل بند کیا جائے اور ہاکی کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور آج سے کئی دہائیوں قبل پاکستان نے پوری دنیا پر ہاکی میں حکمرانی کر رکھی ہے جن میں عالمی کپ، اولمپک گیمز، ایشین گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی کے علاوہ دیگر انٹرنیشنل سطح کے اعزازت شامل تھے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب بڑی وجہ یہ تھی کہ کھیلوں میں سیاست شروع ہو گئی اور میرٹ کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جاتا رہا، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کیا جاتا رہا، سفارش اور پرچی کلچرل کو ختم نہیں کیا گیا اور کھلاڑیوں نے محنت کرنی چھوڑ دی جس کی وجہ سے ہاکی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے تین چار دہائیاں قبل پاکستان کی پہچان قومی کھیل ہاکی تھا آج ہم دیکھیں کہ کسی سطح پر کھڑے ہیں، جن ملکوں نے ہم سے ہاکی سیکھی وہ آج کہاں پر ہیں۔ دبئی میں مقیم رانا شاہد محمود نے کہا کہ دنیا میں ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں سخت سے سخت محنت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جوکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو وہ مقام نہیں مل رہا ہے جو بیرون ملک کھلاڑی کو مل رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا مسئلہ بھی ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل