حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سابق آسٹریلین کرکٹر کا ثناء میر کو خراج تحسین

سڈنی (نیوزڈیسک)سابق آسٹریلین کرکٹر لیسا استھیلیکر نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو خراج تحسین پیش کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ثناء کے یادگار 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل پر کیپ دیتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ثناء کو یہ کیپ دینے کا اعزاز میرے پاس ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ انہیں افسوس ہے کہ ثناء نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔انہوں نے ثناء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی آئندہ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ثنا پاکستان کے نوجوانوں کے لیے متاثرکْن شخصیت ہیں۔ثناء میر نے بھی جوابی ٹوئٹ میں لیسا کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ 9 جولائی 2017 کو ثناء میر نے اپنا 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا جس کا کیپ لیسا نے انہیں دیا تھا۔کیپ دیتے ہوئے لیسا نے ثناء کو ‘اسپیشل پلیئر’ قرار دیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل