حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

پی سی بی کی قانونی ٹیم پر تنقید: یونس خان بھی شعیب اختر کی حمایت میں بول پڑے

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم اور قانونی مشیر تفضل رضوی پر تنقید کے حوالے سے سابق کپتان یونس خان فاسٹ بولرشعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے اور کہا ہے کہ پی سی بی شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل کو تین سال کی سزا کو انتہائی سخت قرار دیتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔شعیب اختر نے کہاکہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کسیز خراب کرتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کا شعبہ قانون اور اس کے قانونی مشیر تفضل رضوی نااہل ہیں۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست جمع کرائی اور ان کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سابق فاسٹ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے بیان کو ہتک آمیز قرار دیا گیا اور کہا کہ وہ بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،اب قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شعیب اختر کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔یونس خان نے کاہ کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے، یہ وقت ہے کہ پی سی بی شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل