حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سابق باسکٹ بال سٹار نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شرکت کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا کے سابق باسکٹ بال چمپئن مائیکل جارڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شریک ہونے کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال اسٹار 1998 میں ریٹائر ہو گئے تھے تاہم اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی واقع نہ ہوئی اور لوگ آج بھی ان کے کھیل کے دیوانے ہیں۔امریکا کے نامور اسپورٹس ایجنٹ ڈیوڈ فاک نے ڈبلیو ایف اے این کے پروگرام ‘بومر اینڈ جیو’ میں اپنے سابق کلائنٹ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اپنے دور کے مشہور ترین باسکٹ بال کھلاڑی پراجیکٹس کے انتخاب کے حوالے سے بہت ہی محتاط ہیں۔ڈیوڈ فاک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے سابق کلائنٹ مائیکل جارڈن کو ایک سے دو گھنٹے کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے 100 ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔باسکٹ بال ایجنٹ نے پیشکش کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم انہوں نے کہا کہ خدا جارڈن پر رحم کرے، وہ بہت ہی کامیاب انسان ہے جس کی وجہ سے اس کے پاس مواقع ہیں کہ وہ کیا چیز کرنا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا۔ڈیوڈ فاک نے کہا کہ میں اس سے بہت متاثر ہوا کہ وہ اپنے نام سے جڑے کسی بھی پراجیکٹ میں شمولیت کے حوالے سے بہت ہی زیادہ احتیاط سے کام لیتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ای ایس پی این نے اسپورٹس کی دنیا کیایک تاریخ ساز کھلاڑی مائیکل جارڈن کی زندگی پر مبنی ڈاکیو منٹری ‘ دی لاسٹ ڈانس’ کی سیریز کاآغاز کیا تھا جو 17 مئی تک جاری رہے گی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل