حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

شاہد آفریدی کی شعیب اختر اور تفضل رضوی کے درمیان معاملات حل کرانے کی پیشکش

Shahid Afridi

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک ویڈیو میں تفضل رضوی پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ان کی وکالت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر نے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر پاکستان کے بہترین بولرز میں سے ایک اور ٹیم کیلئے میچ ونر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کہہ چکے ہیں کہ وہ وکلاء برادری اور قانون کا احترام کرتے ہیں لہٰذا امید ہے کہ تفضل رضوی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوجائیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ دونوں کے درمیان جاری حالیہ تنازع کو ختم کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل