حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سنوکر کے عالمی چمپئن محمد آصف حکومت کی جانب سے انعامی رقوم کے لئے ابھی تک منتظر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سنوکر کے عالمی چمپئن محمد آصف حکومت کی جانب سے انعامی رقم کے لئے ابھی تک منتظر ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنوکر کے عالمی چمپئن محمد آصف نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ گذشتہ برس نیپال میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی طرح مجھے بھی عالمی سنوکر چمپئن بننے پر انعامی رقوم سے نوازا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم تقسیم کرنے کے اقدامات خوش آئند ہیں اس سے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے ان کے علاوہ دوسرے انٹرنیشنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی انعامی رقوم تقسیم کی جائے، عالمی چمپئن محمد آصف نے کہا کہ میں نے دوبار 2012ء اور 2019ء میں عالمی سنوکر چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اس کے علاوہ 2013 ء ایشین چمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چھ ماہ قبل عالمی چمپئن شپ جتنے کے بعد وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی تھی، اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ان سے ملاقات نہ ہوسکی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے مجھے بھی عالمی سنوکر چمپئن شپ جتنے پر انعامی رقوم دی جائے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل