خنجراب (نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے سبب ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی کردی گئی ہے۔ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس 18 سے 21 جون تک منعقد ہونی تھی۔ریس میں سری لنکا، افغانستان، نیپال، ایران اور بھوٹان کے سائیکلسٹ کو بھی شرکت کرنی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلائوکے خدشے کے سبب اب اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ریس ملتوی کی گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین نے تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل