حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کورونا کے باعث متاثر ٹینس کھلاڑیوں کیلئے 60 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص

لاہور(نیوزڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے معطل سرگرمیوں سے متاثر ٹینس کھلاڑیوں کی مالی امداد کے لیے ٹینس کی سات مختلف تنظیموں نے 60 لاکھ ڈالرز یعنی تقریبا 96 کروڑ پاکستانی روپے کا فنڈ مختص کیا ہے جس سے 800 کے لگ بھگ کھلاڑیوں کی امداد کی جائے گی۔پروفیشنل ٹینس کی تنظیم اے ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ٹی پی، ڈبلیو ٹی اے، آئی ٹی ایف اور چاروں گرینڈ سلامز (ومبلڈن، آسٹریلین اوپن، یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن) منعقد کرانے والی تنظیموں نے مشترکہ طور پر فنڈ مختص کیا ہے جس سے مالی مسائل کا شکار کھلاڑیوں کی امداد کی جائے گی۔اے ٹی پی کے مطابق 13 جولائی تک سرکٹ کے تمام ٹورنامنٹس معطل رہیں گے جس کی وجہ سے متعدد کھلاڑی اپنی متوقع آمدنی سے محروم رہیں گے لہذا ان کھلاڑیوں کی امداد کرنا کافی ضروری ہے۔کھلاڑیوں فنڈز کی فراہمی اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی ذمہ داری ہوگی جو کھلاڑیوں کی رینکنگ اور ان کی گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جیتی جانے والی پرائز منی کی بنیاد پر طے معیار کے تحت رقوم جاری کریں گے۔پروفیشنل باڈی اے ٹی پی کے مطابق تمام سات تنظیموں کی جانب سے فنڈز میں حصہ ڈالا گیا ہے، اس کے علاوہ مختلف چیریٹی ایونٹس اور کھلاڑیوں کے سامان کی نیلامی سے بھی مزید فنڈز اکھٹے کیے جائیں گے جس سے امداد کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔فنڈز کی فراہمی کے لیے اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے مجموعی طور پر 800 ممکنہ کھلاڑیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل