حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

اعصام الحق بھی ڈریم پیئر مہم میں شامل، راجر فیڈرر کیساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی ڈریم پیئر مہم میں شامل ہوگئے اور انہوں نے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے ساتھ جوڑی بناکر آندرے اگاسی اور رافیل نڈال کے خلاف کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم اب دیگر کھیلوں کے قومی کھلاڑیوں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کررہی ہے۔ سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم کے بعد معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے بھی اپنے کھیل کے ڈریم پیئرز چن لیے ہیں۔اعصام الحق نے اے ٹی پی ٹور رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے ہمراہ کورٹ شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ راجر فیڈررکو اپنے ساتھ ڈریم پیئر میں چن کر شہرہ آفاق سابق ٹینس اسٹار آندرے آگاسی اور موجودہ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اسپین کے اسٹار رافیل نڈال کی جوڑی کے خلاف میدان میں اترنا چاہیں گے۔اعصام الحق نے مکس ڈبلز میں ماضی کی عظیم خاتون ٹینس اسٹار مارٹینا نیوورا ٹیلووا کے ہمراہ جوڑی بناکر پیٹ سمپراس اور سابق عالمی نمبر ایک جرمنی کی اسٹیفی گراف کے خلاف میدان میں اترنے کی خواہش کی ہے۔حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے 40 سالہ قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق موجودہ اے ٹی پی ڈبلز رینکنگ میں 50ویں نمبر پر موجود ہیں۔اس سے قبل وسیم اکرم اور شعیب اختر، نوجوان پیسر نسیم شاہ جبکہ سعید اجمل، مرحوم عبدالقادر کو چن کر ڈریم پیئر مہم میں شامل ہوئے۔سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم سلمان اکبر بھی حسن سردار کے ساتھ میدان میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ڈریم پیئر مہم کا حصہ بنے تھے۔خیال رہے کہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور وہ پروفیشنل ٹینس کے موجودہ دور میں ٹور کی سطح کے 100 ٹورنامنٹس جیتنے والے دوسرے مرد کھلاڑی ہیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل