حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی جوڑی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اسپن جوڑی قرار

اسلام آباد (نیوزڈیسک)گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی جوڑی پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اسپن جوڑی قرار پائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ڈریم ٹیسٹ پیئرز مہم میں جوڑیاں بنانے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متحرک 9 لاکھ کرکٹرز، مداحوں اور کرکٹ پنڈتوں نے جادوگر اسپنر اور گگلی ماسٹر مرحوم عبدالقادر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی اسپن جوڑی کو اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا ہے۔مرحوم عبدالقادر اور ثقلین مشتاق نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرز میں بالترتیب 236 اور 208 وکٹیں حاصل کی تھیں، دونوں کھلاڑیوں پر مشتمل تصوراتی جوڑی شاندار لیگ اور آف اسپن کمبی نیشن کی بنیاد پر مقبول ہوئی۔اس دوران سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم راشد لطیف اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کی منتخب کردہ مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق پر مشتمل جوڑی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی۔گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مہم میں اس سے قبل 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل اوپننگ جوڑی مہم کے پہلے حصہ میں مقبول ترین رہی۔مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف سب سے مقبول جوڑی رہی جب کہ فاسٹ بولرز کے ڈریم پیئرز میں ٹو ڈبلیوز وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے مقبولیت کے تمام گزشتہ ریکارڈز توڑ دئیے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل