حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کھیل بحالی کیلئے حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم

لندن (نیوزڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ کھیل کی بحالی کے وقت کوالٹی اور کسی کی بھی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ،پلان جو بھی ہوگا امید ہے کہ کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کی بہتری کے لیے ہوگا۔ ایک انٹرویومیں جوروٹ نے کہا کہ کسی پہلو پر سمجھوتہ کرنا پڑے تو سرگرمیاں شروع نہیں ہونی چاہییں، مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگی۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ بند دروازوں میں 9 ہفتوں میں 6 ٹیسٹ میچ کرانے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ نے چند روز قبل کھلاڑیوں سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی تھی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز 8 جولائی سے شروع کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان3 ٹیسٹ میچز کی سیریز اب 5 اگست سے پلان کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیاں یکم جولائی تک معطل رہیں گی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل