لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کھل جائینگے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے دفاتر تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں دفاتر میں ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔دوسری جانب سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاتر کھولنے سے قبل تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائیگا۔آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف کے لیے ماسک،ہینڈسینیٹائزر اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایاجائیگا۔خیال رہے کہ مارچ کے مہینے میں پی سی بی اور پی ایچ ایف نے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنے دفاتر بند کردئیے تھے۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل