حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

سرفراز سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بھی باہر، سی کیٹگری میں رکھا گیا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے باہر ہوگئے ،انہیں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سال 21ـ2020ء کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی مراعات اور معاوضے میں کسی قسم کی کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کرکٹ بورڈ کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان اور ہیڈ کوچ /چیف سلیکٹر مصباح الحق شامل ہیں جنہوں نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد جو نہ صرف کپتانی اور قومی ٹیم کے کسی فارمیٹ کی ٹیم میں شامل نہیں انہیں ، سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے باہر کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے سرفراز ،ٹی 20کپتان بابر اعظم اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے ہمراہ اے کیٹگری کا حصہ تھے، تاہم اب نئی کیٹگری میں سرفراز کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل