حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

کھیلوں کی تنظیموں کو 5 برس میں ایک ارب سے زائد گرانٹ دی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کھیلوں کی تنظیموں کو 5 برس میں ایک ارب سے زائد گرانٹ دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیلوں کی تنظیموں کی شکایات کے برعکس پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے وزیراعظم یا صدر کی ہدایت کی روشنی میں گزشتہ 5 برس (2014/15 سے 2018/19) کے دوران نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو سالانہ اور خصوصی گرانٹس کی مد میں 1.06 ارب کی خطیر رقم جاری کیں۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے حال ہی میں کٹھمندو میں منعقدہ جنوبی ایشیائی گیمز میں میڈلز جیتے والے ایتھلیٹس میں چیک تقسیم کیے تھے، حیران کن طور پرکوچز کے کردار کو نظر انداز کیا جاتا ہے، حکومت کومیڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس کے کوچز کو بھی انعامات دینے چاہئیں۔پی ایس بی نے جنوبی ایشیائی گیمز کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں 2019ـ2018 میں 20 مختلف کھیلوں کے لیے تربیتی کیمپس منعقد کیے۔پاکستان کے ایتھلیٹس خطیر رقم خرچ کرنے کے باجود ان گیمز میں قابل قدر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے یہاں تک سری لنکا اور میزبان نیپال بھی پاکستان سے زیادہ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔جنوبی ایشیائی گیمز میں روایتی حریف بھارت 173 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست تھا جبکہ پاکستان میڈلز کے حصول میں چوتھے نمبر پر تھا۔ملک کے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کے لیے حکومتوں کی جانب سے گرانٹس کے علاوہ تمغے بھی دیے جاتے ہیں اور ان کی نمایاں کارکردگی کو سراہا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) میں مبینہ کرپشن کی رپورٹس پر قومی کھیل کے لیے فنڈز کے اجرا میں سختی کی تھی لیکن پی ایچ ایف اس کے باوجود 42 کروڑ 4 لاکھ روپے جاری ہونے کے باوجود ٹوکیو اولمپکس تک رسائی میں ناکام رہی۔پاکستان کی ہاکی ٹیم 2016 کے ریو اولمپکس میں بھی رسائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔پی ایس بی کی دستاویزات کے مطابق پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکرفیڈریشن (پی بی ایس ایف) کو 2014/15 سے 2018/19 کے دوران 3 کروڑ 5 لاکھ روپے جاری کیے گئے لیکن غیرملکی دوروں سے قبل کوئی تریبتی سیشن منعقد نہیں کیا گیا۔پاکستان کے عالمی سطح پر شہرت یافتہ اسنوکر کھلاڑی محمد آصف کا فیڈریشن سے تنازع بھی سامنے آیا تھا اور انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت کی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان کو 1992 میں کرکٹ کا عالمی چمپیئن بنانے والے کپتان عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد ملک میں مالیاتی اداروں کی ٹیموں کا نظام ختم کردیا تھا جس پر سابق کھلاڑیوں سمیت دیگر افراد نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔حکومت کے اس غیر متوقع فیصلے سے ہزاروں بہترین کھلاڑی روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔پاکستان کو چین کے طرز پر اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں میزبان تماشائیوں کے سامنے امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میڈلز میں اول نمبر حاصل کیا تھا، جو مختصر وقت میں ممکمن نہیں ہوا تھا بلکہ یہاں تک پہنچنے کیلئے انہیں 16 سال کا عرصہ لگا تھا۔ چین نے 1996 کے اٹلانٹا گیمز میں 16 گولڈ، 22 سلور اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی، امریکا، روس اور جرمنی سرفہرست تھے۔سڈنی میں 4 برس بعد چین نے 28 گولڈ، 16 سلور اور 15 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد ایتھنز میں 32 گولڈ میڈلز کے ساتھ امریکا کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی تھی۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل