لاہور (نیوزڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہونے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو سی کیٹگری دینے یا پھر کنڑیکٹ سے ڈراپ کیے جانے کا قومی امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی معیاد 30 جون کو ختم ہو رہی ہے تاہم موجودہ حالات میں غیر یقینی کی صورت حال کے خاتمے کے لئے جلد اعلان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کٹوتی یا انہیں برقرار رکھنے کی بجائے اضافہ کیا جائے گا، گزشتہ برس 19 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا مگر اب امکان ہے کہ یہ تعداد کم کی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ سے الگ ہونے والے محمد عامر اور وہاب ریاض کو معاہدے سے بھی ڈراپ کرنے پر غور ہے او اگر یہ دونوں فاسٹ بولرز جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تو انہیں سی کیٹگری میں رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے،جبکہ سی کیٹگری میں ہی موجود فخر زمان اور عثمان شنواری کے ستارے بھی گردش میں ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی بی سے اے کیٹگری میں آئیں گے ، جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل