حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت بیس بال کے گرائونڈ بنائے،جمیل کامران

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیس بال کے انٹرنیشنل امپائر جمیل کامران نے کہا کہ ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت بیس بال کے گرائونڈ بنائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیس بال کے کھیل کا آغاز 1992 ء میں ہوا جس کے فروغ کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سابق صدر مرحوم سید خاور شاہ کی گراں قدر خدمات قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے اس کھیل کی ترقی کے لئے دن رات کوششیں کیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سائوتھ ایشیاء میں دوسرے نمبر پر جبکہ ایشیائی سطح پر رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے تو اس میں مزید رزلٹ سامنے آسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بیس بال کے کھیل پر شفاف انداز میں کام کیا جائے تو یہ کھیل ملک میں عروج پر جاسکتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس کھیل پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے اور کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کو پہلے کی طرح گرانٹ دے۔ایک اور سوال کے جواب میں جمیل کامران نے کہا کہ حکومت گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں سکول اور کالجز میں بیس بال کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرے تاکہ اس کھیل کو گراس روٹ سطح پر فروغ حاصل ہوسکے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء نے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کھلاڑیوں کو اس وبائ سے نجات حاصل کرنے کے لئے احتتاطی تدابیر پر ضرور عمل کرنا ہوگا کیونکہ یہ ہی کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کھلاڑیوں نے ہی دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس دینی ہوگی جس سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس وباء سے محفوظ رکھے۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل