حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

ملک میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،گراس روٹ سطح پرمقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ٹیبل ٹینس کوچ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹیبل ٹینس کی کوچ یاسمین اختر نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث بھی ان خواتین کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنا ایک مقام بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح کئی میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کررکھے ہیں۔ کرونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں یاسمین اختر نے کہاکہ پوری دنیا کرونا وائرس کی وباء کے باعث دوچار ہے اور اس وباء نے ہمارے کھیلوں کے میدان بھی ویران کر دیئے ہیں، اور انشاء اللہ چند دنوں کی بات ہے کہ جب ہماری حکومت اس قابو پا لے گی اور ہم دوبارہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔انہوں کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور نہ ہی اپنے گھروں والوں باہر جانے دیں اگر مجبوری کے تحت باہر جانا بھی ہے تو احتتاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باہر جائے، دن میں بار بار ہاتھ دھوئیں، منہ اور ناک پر ماسک رکھیں، وقت پر سوئیں اور وقت پر جاگئیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی گھروں میں ہی رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے لاک ڈائون ضروری ہے عوام حوصلہ رکھیں زندگی بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے اور عوام سماجی فاصلوں کا خیال رکھے، لوگوں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔ اجتماعات اور ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل