حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

Shoaib Akhtar

لاہور( نیوز ڈیسک)سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو لیگل نوٹس کا جواب بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگا کر میری توہین کی گئی ہے اس لیے معافی مانگیں۔شعیب اختر نے ابورذرسلمان نیازی ایڈووکیٹ کی وساطت سے جواب بھجوایا جو 5صفحات پر مشتمل ہے۔جواب میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ تفضل رضوی کے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں، میری رائے تھی رائے پر لیگل نوٹس نہیں بھیجا جاتا۔شعیب اختر نے لکھا کہ رائے پر ہرجانہ کا دعوی نہیں ہوسکتا، تنقید کرنا میرا حق ہے قانون اس کی آزادی دیتا ہے تفضل رضوی کے لیگل نوٹس میں بے شمار غلطیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفضل رضوی نے ہرجانہ کی رقم ہائیکورٹ بار کی ڈسپنری کودینے کا کہا حالانکہ تفضل رضوی نے کرونا لاک ڈائون پر وکلا ء کی کوئی مدد نہیں کی۔نوٹس میں تفضل رضوی کو براہ راست مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ چونکہ آپ پی سی بی سے معاوضہ لیتے ہیں جو قومی خزانہ سے جاتا ہے اس لیے آپ کی کارکردگی پر سوال کرنا میرا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ برسوں سے پی سی بی کی قانونی معاونت کررہے ہیں اور میں کئی معاملات کاعینی شاہد ہوں اور اسی بنیاد پر آپ کی کارکردگی پر ان کی ایک رائے قائم ہوئی ہے۔شعیب اختر نے کہاکہ آپ سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں ہے تاہم آپ کی کارکردگی پر تجزیہ عوامی مفاد اور پی سی بی کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین کی بہتر کارکردگی کے لیے تھا۔میرے پاس قانونی جواب کے باوجود ریلیف کے لیے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ ہے۔ابوذر سلمان نیازی نے تفضل رضوی سے کہا کہ ان دلائل کی روشنی میں آپ پر زور دیا جارہا ہے کہ نوٹس واپس لیں اور میرے موکل کی نوٹس کے ذریعے توہین اور بدنام کرنے پر معافی مانگیں۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل