سڈنی (نیوزڈیسک)آسٹریلیا نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے درمیان میچز کے لیے بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے مطابق سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد میچز کے لیے بات چیت شروع ہوئی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے ہم منصب کیون رابرٹس سے میچز کے لیے بات کی ہے۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ ‘ڈیوڈ وائٹ’ نے کہا کہ دونوں ممالک انٹرنیشنل کرکٹ شروع کرتے ہیں تو یہ بہت بہتر ہو گا۔دوسری جانب آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہوچکا ہے جبکہ جولائی میں دورہ انگلینڈ بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے،خ اگست میں زمبابوے ٹیم کا دورہ آسٹریلیا بھی خدشات کا شکار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں آئندہ کرکٹ سیزن غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نے نومبر کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ جبکہ سری لنکا نے مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کا فوکس ڈومیسٹک کرکٹ اور پاتھ وے پروگرامز پر ہو گا۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی ہم مکمل ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کھیلیں۔
لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل
کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل
لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل