حکومت کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے اوپن بیلٹ کا فیصلہ
جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان
سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ ختم کردیا گیا
سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
کورونا نے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شاہین رضا کی جان لے لی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا
حکومت بلوچستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 جون تک توسیع کردی
پاکستان میں 2 ماہ بعد ریلوے آپریشن بحال کر دیا گیا
کرونا وبا،ملک میں 1ہزار سے زائد اموات،مریضو ں کی تعداد47ہزار سے تجاوز کر گئی،13ہزار سے زائدصحتیاب
تازہ تر ین

معروف جاپانی سومو ریسلر کورونا سے ہلاک

ٹوکیو (نیوزڈیسک)جاپان میں معروف سومو ریسلر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جاپان سومو ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ معروف ریسلر 28 سالہ کیوٹاکا سیوٹیکے المعروف شابوشی کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔رپورٹ میں جاپانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے 28 سالہ ریسلر پہلی اسپورٹس شخصیت ہیں۔کورونا سے ہلاک ہونے والے ریسلر میں گزشتہ ماہ 28 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ہلاک ہونے والے ریسلر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بھی رکھا گیا تھا تاہم وہ جان بر نہ ہوسکے اور کورونا کے باعث ان کے متعدد جسمانی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔شابوشی کا شمار سومو کے معروف ریسلرز میں ہوتا تھا، انہوں نے 2007 میں محض 15 سال کی عمر میں سومو ریسلنگ کا آغاز کیا تھا۔حالیہ چند سال میں انہوں نے سومو ریسلنگ میں اچھا مقام حاصل کیا اور انہوں نے کئی حریفوں کو چت کرکے ریسلنگ میں گیارہویں پوزیشن بھی حاصل کی۔شابوشی میں کورونا کی تصدیق کے بعد ایک ہزار کے قریب سومو ریسلرز کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا۔

مزید خبر یں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف ... تفصیل

کراچی (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی اسمارہ 8 برس کی ہوگئیں ، شاہد آفریدی کے مداحوں کی بڑی تعداد اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔اسمارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ سوشل میڈیا بالخصوص ... تفصیل

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار ... تفصیل